کورونا وائرس سے متاثربرطانوی وزیراعظم کی طبیعت خراب ،آئی سی یو منتقل
فائل فوٹولندن :کورونا وائرس سے متاثربرطانوی وزیراعظم کی طبیعت خراب ہوگئی،جس پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔
کوروناوائرس کا نشانہ بننے والے متاثربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو طبیعت خراب ہونے پر انتہائی نہگداشت وارڈ (آئی سی یو)منتقل کردیاگیا،بورس جانسن لندن کے سینٹ تھامسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
حکام کے مطابق بورس جانسن کو کورونا وائرس کی علامات بگڑنے پر میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر آئی سی یو منتقل کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ وزیر اعظم بورس جانسن کو گزشتہ روز لندن کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
برطانوی وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ طبیعت سنبھلنے تک وزیر خارجہ ڈومینک راب میری ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
جس کے بعد وزیر خارجہ ڈومینک راب نے قائم مقام وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم کے نام پیغام میں کہا تھا کہ کرونا کی ایک علامت بخار اب بھی مجھ میں موجود ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق بخار ختم ہونے تک آئسولیشن میں رہوں گا، خدارا گھر سے باہر مت نکلیں، شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم 27 مارچ کو کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، برطانیہ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔